پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار333 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار374 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار333 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار701، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار427، بلوچستان میں 32 ہزار796، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 864ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار295، خیبرپختونخوا 5 ہزار444، اسلام آباد 905، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button