پاکستانی خبریں

زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

پریس ریلیز 17ستمبر ، 2021ء

زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے۔
ٹی سکوئر کے الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک جدید اضافہ ثابت ہوں گے ، سینئر ڈائریکٹر زمین ڈاٹ کام، لئیق چوہدری

گلبرگ لاہور کی پرائم لوکیشن پر عالمی معیار کا منصوبہ تعمیر کریں گے، ڈائریکٹر ٹی سکوئر، سجاد علی چوہدری، عمار خان
لاہور( ) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے گلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے جدید کثیر المنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز سیلز باسل حفیظ، علی ریحان اور محمد عثمان جبکہ ٹی سکوئر کے ڈائریکٹرز سجاد علی چوہدری اور عمار خان سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوئر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

گلبرگ لاہور کی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہونے والا ٹی سکوئر گراؤنڈ سمیت دس فلورز پر مشتمل ہو گا، جس میں شہر لاہور کے سب سے شاندار اور الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس پیش کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ ٹی سکوئر میں پیش کئے جانے والے الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد شہر لاہور میں اب اپارٹمنٹ لیونگ کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔

zameen contract ceremony

ٹی سکوئر کے ڈائریکٹرزسجاد علی چوہدری اور عمار خان نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس کو عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ شہر کے وسط میں پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button