پاکستانی خبریں

حافظ سعید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

افظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ آتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

گرفتاری کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 7 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ حافظ سعید پر ملکوال میں کالعدم تنظیم کے لیے جگہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button