پاکستانی خبریں

اعظم سواتی کا الیکشن کمیشن پر الزام: چیف الیکشن کمشنر برہم، اجلاس طلب

الیکشن کمیشن پر وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کے الزامات سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنرکوآگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس مسئلے پر الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے جس میں تمام ممبران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے ڈی جی لاء کو قانونی آپشنز پر بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر سندھ کی غیر حاضری کے باعث آج ہونے والا اجلاس بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button