پاکستانی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آج سے جمعہ تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، اٹک ، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہفتے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button