پاکستانی خبریں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان لگایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button