پاکستانی خبریں

کورونا کیسز میں اضافہ؛ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

صوبہ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں بند رہیں گے۔

حکومتی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ان میں پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور سوات شامل ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ہری پور اور ڈی آئی خان میں بھی تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button