پاکستانی خبریں

این اے 205 پر ضمنی انتخاب: پی پی پی کے سردار محمد بخش نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کو سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

آخری اطلاعات تک 290 میں سے 212 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر 71 ہزار 772 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 49 ہزار 800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کی نشست تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار سردار احمد علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جبکہ دونوں امیدوار ماموں بھانجہ بھی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 205 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

حلقے میں 290 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جہاں مرد و خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

آزاد امیدوار سردار احمد علی کو تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی حمایت حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button