پاکستانی خبریں

تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا

تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ مکمل طور پر بھر گیا۔انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد بھی ایک ہزار 550 فٹ تک ہے۔

ارسا کے مطابق بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی ہے تاہم وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ تربیلا ڈیم کے دورے کے دوران پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ‏تربیلا توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے میں 807 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تربیلا ڈیم توسیع کا منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button