پاکستانی خبریں

پاکستان، کورونا مزید 118 جانیں نگل گیا

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60ہزار 119ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے کورونا ویکسین لوٹ لیں

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 52 ہزار 112کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، پنجاب میں تین لاکھ 93 ہزار 136، اسلام آباد میں 99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار 230، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ: کورونا سے دسمبر تک دو لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 697 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Related Articles

Back to top button