پاکستانی خبریں

عالمی برادری افغانیوں کی سماجی اور اقتصادی معاونت یقینی بنائے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانیوں کی سماجی اور اقتصادی معاونت یقینی بنائے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں فلاح و بہبود سے متعلق اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا اور افغانستان سے انخلا پر پاکستان کی معاونت سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے افغانستان میں فلاحی اداروں کی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ اداکیا۔

وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

Back to top button