پاکستانی خبریں

سندھ حکومت کا 9 ویں سے 12ویں کلاس کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے 12ویں کلاس تک کے طلبا کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔

 محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں کلاس سے لے کر 12 ویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کرے۔

Related Articles

Back to top button