پاکستانی خبریں

ڈارک ویب کے ذریعے ایف بی آر پر سائبر حملہ ہوا، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈارک ویب کے ذریعے ایف بی آر پر سائبر حملہ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف آر کا ڈیٹا محفوظ رہا، ہیکرز ڈیٹا تک نہیں پہنچے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں بھی ایف بی آر پر سائبر حملہ ہوا تھا۔ عاصم احمد کو سائبر حملے کی وجہ سے چئیرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹایا۔

ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود بہت قابل شخص ہیں مگر میرے کام کا طریقہ ان سے مختلف ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق چیئرمین عاصم احمد کو ایف بی آر کا ڈیٹا ہیک ہونے، سائبر حملے کا معاملہ چھپانے اور ٹھیک سے ہینڈل نہ کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ان کے عہدے کی میعاد 2023 تھی۔

عاصم احمد کی جگہ ڈاکٹر اشفاق احمد کو نئے چیئرمین ایف بی آر عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران ڈاکٹر اشفاق احمد ایف بی آر کے ساتویں چیئرمین ہیں۔

Related Articles

Back to top button