پاکستانی خبریں

جہانگیر ترین نے سندھ حکومت کو کیا پیشکش کر دی؟ کراچی سے متعلق بڑی بات کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ وفاق کراچی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیارہے ، بدین میں پانی کو روکا گیاہے جس کی میں مذمت کرتاہوں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ساتھ شہری اور دیہی سندھ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ایم کیوایم نے ہر معاملے میں حکومت کا ساتھ دیاہے ، جب ضرورت پڑی متحدہ ساتھ کھڑی رہی ۔

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں ناقص صفائی کا مسئلہ بڑھتا جارہاہے ، پانی کی قلت ہے ، بدین میں پانی کو روکا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں ، سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر پانی نہ روکے ، عوام کو پانی فراہم کرے ، سندھ حکومت نے تہیہ کر لیاہے کہ صوبے کیلئے کچھ نہیں کرنا ہے ۔جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ وفاق کر اچی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،سندھ حکومت سیاسی بنیاد پر ہمارا ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں ہے،سیاسی مسائل ایک طرف رکھ کر سندھ کے کاشتکاروں کیلئے کام کریں ۔

Related Articles

Back to top button