پاکستانی خبریں

گوادر میں گاڑی کے قریب ‘خودکش دھماکا’، دو بچے جاں بحق

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایکسپریس وے پر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف سڑک سے گزرنے والی گاڑی تھی جس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے تاہم بچے حملے کا نشانہ بن گئے۔

حکام نے بتایا کہ بچے سڑک کے کنارےکھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button