پاکستانی خبریں

پی ٹی وی پر خواتین اینکرز کے حجاب پہننے سے متعلق خبروں پر فواد چوہدری کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر خواتین اینکرز کے حجاب پہننے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

پی ٹی وی پر نیوز اینکرز کو حجاب میں ملبوس دیکھا گیا تو سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی وی پر نیوز پریزینٹرز کیلئے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور اِن خبروں کی تردید کردی۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اینکرز اور پریزینٹرز پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ نافذ نہیں کرسکتے۔

 

Related Articles

Back to top button