پاکستانی خبریں

کورونا سے مزید 66 زندگیاں نگل گیا، 3974 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے اور 3974 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 460 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3974 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 66 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 639 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 9 ہزار 274 تک جاپہنچے ہیں۔

Related Articles

Back to top button