پاکستانی خبریں

آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے، شبلی فراز

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور الیکشن کمیشن کے درمیان فری فیئر اور بناء کسی تنازعہ انتخابات کرانے پر اتفاق ہو گیا۔وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران و سیکرٹری شریک ہوئے ۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو دکھائی گئی ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پریکٹیکل ڈیمو دیا گیا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی موسمی حالات سے مطابقت پر بھی بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے فری فیئر اور بناء کسی تنازعے انتخابات پر اتفاق کیاگیا۔2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے۔ ضرورت پڑی توالیکشن کمیشن کے ساتھ مزید میٹنگز کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا چاہے الیکشن ہمارے خلاف آجائیں لیکن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن ہونا چائیے، مینول الیکشن نے ہمیں کچھ نہیں دیا ۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم منصفانہ اور آزادانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے عہدے داران نے 75 کے قریب سوالات کیئے،کوئی ایسا سوال نہیں تھا جس کا ہمارے پاس جواب نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button