پاکستانی خبریں

یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

نارووال (پ۔ر) یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب اور شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، وائس چانسلر جامعہ نارووال ڈاکٹر طارق محمود نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ سرسبز پرچم کو ہوا میں بلند کیا ۔اس موقع پر وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے آزادی کی بھاری قیمت چکائی ہے، انکی قربانی کی نسبت سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ذمہ دار شہری ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس سلسلہ میں جامعہ نارووال کی جانب سے یوم آزادی پر شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے پودے لگانے کے بارے میں آگاہی بھی دی جا رہی ہے اور (پلانٹ فار پاکستان) وژن کے حوالے سے مفت پودوں کے تحائف بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تقریب کے اختتام پر ملک کی خاطر اپنی زندگیوں کا نظرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب یونیورسٹی آف نارووال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button