پاکستانی خبریں

دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کا جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔فوج کت شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گرد پاک فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کا جوان نائیک…

آئی ای پی آر کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سراردغہ میں 3 سے 4 دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ایک دہشت گردہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک رسپانس فورس نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔ دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button