پاکستانی خبریں

میڈیا کی ترقی کیلئے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر آج…

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی۔ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے لیے ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظور کی گئی ہے اور کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button