پاکستانی خبریں

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم محرم منگل 10 اگست اور یوم عاشور جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا اور یوم عاشور جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال 1443 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا۔

Related Articles

Back to top button