پاکستانی خبریں

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لئیق احمد کا دوسری جگہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button