پاکستانی خبریں

شاہی فرمان لندن سے جاری ہوتا ہے، بھائی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کئی لوگوں نے کہا ہماری طرف دو بیانیے ہیں، شاہی فرمان لندن سے جاری ہوتا ہے، بھائی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے کئی رہنما اعتراف کرچکے ہیں کہ دو بیانیے چل رہے ہیں، ن لیگ کی تمام تدبیریں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن ن لیگ بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے، ماضی میں شہباز شریف، آصف زرداری کے خلاف بیان دیتے تھے، نواز شریف کہتے تھے شہباز شریف جذباتی ہوجاتے ہیں، اُس وقت نواز شریف کو زرداری سے مفاہمت کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کو مفاہمت چاہیے اس لیے کہا نواز شریف جذباتی ہوجاتے ہیں، ماضی میں وہ آصف زرداری کے خلاف بیان دیتے تھے۔

ہمارے پارٹی معاملات پر کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہیے، طارق فضل

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی کسی ادارے پر تنقید نہیں کی، شہباز شریف سے انٹرویو میں قربانی سے متعلق سوال ہی غلط ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کو ہمارے پارٹی معاملات سے سروکار نہیں ہونا چاہیے، غلط کیسز بنیں گے تو ظاہر ہے ہم بھی جذبات رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button