پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button