پاکستانی خبریں

آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے اور آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button