پاکستانی خبریں

قربانی کے جانورمارنےکیلیے جدید اسلحے کے استعمال پر حکومت نے ایکشن لے لیا

کراچی میں پولیس نے بپھرنے والے قربانی کے جانور کو مارنےکے لیے جدید اسلحےکے استعمال کی تحقیقات شروع کردیں۔

خیال رہےکہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی (اسکیم 33) میں قربانی کے لیے لایا جانے والا بھینسا بپھر گیا تھا، رسی توڑ کر بھاگنے والے بھینسے کوسیکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور نڈھال ہونے کے بعد اسے ذبح کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد احمد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہےہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھینسے کو 20 سے زائد گولیاں ماری گئیں، زخمی ہونے کے باوجود بھینسا بھاگتا رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 8 سے زائد افراد کے پاس جدید اسلحہ دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر شہریوں کی جانب سے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کی گئی۔

Related Articles

Back to top button