پاکستانی خبریں

افغان سفیر کی بیٹی اغوا، وزیراعظم کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

 وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق سامنے لائیں۔

Related Articles

Back to top button