پاکستانی خبریں

جھوٹے وعدے کرنے والا عمران آج کشمیر کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدے کرنے والا عمران خان آج عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ تین سال سے عوام سبز باغ کی کہانیاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب دشمن بھی کہنے پہ مجبور ہو گیا ہے کہ آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر کے کونے کونے کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نہ وفاقی حکومت کو جانتے ہیں اور نہ کسی ووٹ چور کو جانتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے آج عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آ رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسی عمران خان نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں اور سائیکل پہ بیٹھ کر وزیراعظم ہاؤس جانا تھا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی عوام کو صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں اور عوام کو وہ عمران خان نظر نہیں آرہا ہے جس نے الیکشن میں وعدے کیے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی سوچتے ہیں مسلم لیگ ن سے انتقام کیسے لینا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے انتقام سے بجلی، گیس اور آٹا سستا نہیں ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب کا خیال رکھا اور مہنگائی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام کے دکھ، درد اور تکلیف کا احساس تھا جس کی وجہ سے انہوں نے کبھی مہنگائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بلا خوف و خطر عوام میں نکلتے تھے۔

Related Articles

Back to top button