پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ، ریڈ بک میں شامل دہشت گرد گرفتار

انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی اورر ینجرزکی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں احمد علی عرف ٹی ٹی گرفتار ہوا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے، ملزم جیل میں موجودکالعدم تنظیم کے قیدی قاسم رشیدکا ساتھی بتایا جارہا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتاردہشت گردنے2011میں نمائش چورنگی پر 4 افراد جبکہ 2011 میں ایم کیوایم کے یونٹ174 کےکارکن موسیٰ رضوی کوقتل کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم 2011 میں شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود میں فائرنگ میں ملوث ہے، گرفتار شخص نے 2010میں ساتھی کے ساتھ راولپنڈی میں تاجر سے بھتہ وصول کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تفتیش کے دوران ملزم سے اہم شواہد اور معلومات ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button