پاکستانی خبریں

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 6852 بیجنگ سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، چین سے سائینو ویک ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 15 لاکھ سائینو ویک ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، چین سے 20 لاکھ ویکسین ڈوز کی گزشتہ کھیپ 13 جولائی کو لائی گئی تھی۔

رواں ماہ کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ رواں ماہ 85 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان لائی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ چین سے 20 لاکھ سائینو فارم، 55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جاچکی ہیں، پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے 25 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button