پاکستانی خبریں

پاک بحریہ کے سربراہ کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ, اہم شخصیات سے ملاقاتیں

پاک بحریہ کے سربراہ کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دبئی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ کو ہیڈ کوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز سے ملاقات کی۔

نیول چیف نے چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسز اور یو اے ای کی وزارتِ دفاع کے انڈر سیکرٹری سے بھی ملاقاتیں کی جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں نیول چیف یو اے ای کی مختلف یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

 

 

Related Articles

Back to top button