پاکستانی خبریں

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے اور چوتھی لہر کے باعث مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر ‏دیا گیا۔

ضلع کورنگی کے بعد وسطی میں بھی کیسسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ مائیکرو ‏اسمارٹ لاک ڈاون 26 جولائی تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور ‏نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق چاروں ٹاونز میں 200 سے زائد کورونا کے مریض موجود ہیں اور مائیکرو ‏اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی ‏غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع ‏پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے اور ‏حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات ‏کرے گی۔

Related Articles

Back to top button