پاکستانی خبریں

عید پر پاکستانیوں کی وطن واپسی، قومی ایئرلائن نے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلا دیں

قومی ایئرلائن نے عید الاضحی پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائن نے عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور یورپ سے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے لندن سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کرے گی ، لندن سے اسلام آباد کیلئے 16جولائی اور اسلام آباد سے لندن کیلئے18جولائی کو پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے پیرس سے اسلام آباد کیلئے 17جولائی کو چارٹرڈ پرواز آپریٹ کرے گی ، پی آئی اے 18جولائی کواسلام آباد سے پیرس مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی۔

ایئرلائن انتطامیہ نے بتایا کہ پی آئی اے چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے پروازیں آپریٹ کرے گی، پی آئی اے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں برطانیہ کیلئے 22،24،28اور 31جولائی کو آپریٹ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button