پاکستانی خبریں

50 سال یا زائد عمرکے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سال یا زائد عمرکے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔

اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں 50 سال یا اس سے زائد عمرکے افراد کی تعداد 2کروڑ 72 لاکھ ہے اور ابھی تک 50 سال یا زائد عمرکے 50 لاکھ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال یا زائد عمرکے 20.6 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ 50 سال یا زائد عمرکے افراد کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے لہٰذا اس عمرکے افراد کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کریں۔

Related Articles

Back to top button