پاکستانی خبریں

کراچی میں پائپ لائن پھٹنے سے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واٹربورڈ کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطرکی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی ہے،گلشن حدید،ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

واٹر بورڈ کا کہنا ہےکہ پھٹنے والی لائن کی مرمت کا کام رات تک مکمل کرلیا جائےگا، مرمت تک دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن کے ایک پمپ سے پانی کی فراہمی بندرہےگی، دیگر پمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری رہےگی۔

Related Articles

Back to top button