پاکستانی خبریں

کالام میں زمین کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

سوات کے علاقے کالام میں زمین کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کالام اور اتروڑ کی سرحدی علاقے میں زمین کے تنازع پردوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا اور اس دوران ایک دوسرے پر فائرنگ ہوئی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باعث کالام بازار کو بند کردیا گیا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button