پاکستانی خبریں

کورونا مزید 35 زندگیاں نگل گیا، 1828 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے اور 1828 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 134ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 35 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22555 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 71 ہزار 304 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 912 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 295 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36454 ہے۔

Related Articles

Back to top button