پاکستانی خبریں

آزادکشمیر میں ساری جماعتوں کا مقابلہ کریں گے, بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں ساری جماعتوں کا مقابلہ کریں گے، آپ کو بلے کو بھی بھگانا ہے اور دوسروں کو بھی۔

حویلی میں انتخابی جلسےسے خطاب میں ن لیگ پر ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ بلی کی طرح نہیں شیروں کی طرح سیاست کریں، چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کریں اور ہم بھی کریں تاکہ اس تبدیلی کی حکومت کو بتاسکیں ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وہ ذرا شیر بنیں، بلی کی جماعت نہیں، شیروں کی جماعت ہو تو بلی بھاگ جاتی ہے ، شیر اپنے عوام کے درمیان رہ کر مقابلہ کرتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آپ کے حکم پر چلےگی ، آپ حکم کریں جنگ کرو تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آج کل احساس کہتے ہیں ان کوکوئی احساس نہیں، ہمارا وزیراعظم روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button