پاکستانی خبریں

کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے کے افسران گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے اینٹی کرپشن سرکل نےکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپےرشوت طلب کرنے پر ایف آئی اےکاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ کے افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارافراد میں انچارج کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ انسپکٹر پرویز، انکوائری افسرانسپکٹرعقیل و دیگرافراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے مطابق چھاپے میں 60 لاکھ روپےسے زائد کیش بھی ضبط کیا گیا جب کہ ملزمان نے12کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطا بق آن لائن میڈیسن کےکاروبارمیں بےقاعدگیوں کے الزام میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ میں انکوائری جاری تھی انکوائری کے دوران نعمان صدیقی اور دیگر افرادکو 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔

تاہم 24 جون کوحراست میں لیے گئے تمام ملزمان کو 10 کروڑروپے کی ادائیگی کے وعدے پر چھوڑدیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ گرفتاری پرمامور ٹیم نے ایک روز قبل الیکٹرانک سامان ملزمان کےدفتر سے تحویل میں لیا تھا جب کہ ملزمان نےضبط شدہ لیپ ٹاپ،موبائل فونز سمیت دیگرسامان کوبھی کارروائی کاحصہ نہں بنایا۔

Related Articles

Back to top button