پاکستانی خبریں

میٹرک کے بعد سائنس گروپ کا نویں کلاس کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ

میٹرک کے بعد نویں کلاس کا پہلا پرچہ بھی آؤٹ میٹرک کے بعد سائنس گروپ کا نویں کلاس کا پہلا پرچہ بھی امتحانی وقت شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا۔

کراچی میں ہونے والا سائنس گروپ نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ امتحانی وقت شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہو گیا۔
نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا تاہم سوا 9 بجے ریاضی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو چکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسویں کلاس کے پرچے بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ میٹرک کا پہلا پرچہ کئی امتحانی مراکز میں بہت تاخیر سے پہنچا تھا جس کے باعث بچوں اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button