پاکستانی خبریں

صدر مملکت نے ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔

بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور انہوں نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کیلئے بھی ظہور آغا کو حکمران جماعت تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم وہ دستبردار ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button