پاکستانی خبریں

وزیراعلی پنجاب نے تونسہ سے موسیٰ خیل تک دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں تونسہ سے موسیٰ خیل تک دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2 ارب 87 کروڑ 74 لاکھ روپے کے 9 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جبکہ انہوں نے ڈی جی خان کیلئے 24 کروڑ37 لاکھ روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔

انہوں نے تونسہ سے موسیٰ خیل تک دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ پنجاب کے بجٹ پر کسی کو انگلی اٹھانے کی ہمت نہیں ہوئی، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈیرہ غازی خان کو ترقی یافتہ بنائیں گے، علاقے کے تعلیمی ادارون کی بہتری پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button