پاکستانی خبریں

طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا

پاک افغان سرحد طورخم کو ایک بار پھر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طور ختم بارڈر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بند کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے…

 

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لیے اس وقت تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرح سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہو جاتیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طورخم بارڈر کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button