پاکستانی خبریں

جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، بدین، لاہور، بہاولپور، حافظ آباد اور لیہ سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف سکھر میں جماعت اسلامی نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بندر روڈ سے ہوتے ہوئے جناح باغ پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔

جیکب آباد میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی مظاہروں میں کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے۔

Related Articles

Back to top button