پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 29 اموات اور ایک ہزار 228 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 29 اموات اور ایک ہزار 228نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی۔ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار408اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار313ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 621ہے اور 9 لاکھ 7 ہزار 284 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 772 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار512، خیبرپختونخوا 4 ہزار336، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اور آزاد کشمیر میں 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار916، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار421، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار 728، سندھ 3 لاکھ 39 ہزار962، بلوچستان 27 ہزار387، آزاد کشمیر 20 ہزار 505 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button