پاکستانی خبریں

وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو ڈھائی کروڑ روپے پڑتی ہے: احسن اقبال

سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم آفس کے اخراجات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو ڈھائی کروڑ روپے پڑتی ہے اور 9 ارب روپے کے خرچے سے یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر جبکہ کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم ہے۔

Related Articles

Back to top button