پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک سڑک کا افتتاح

کراچی میں سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک تین کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی سڑک کا افتتاح کیا اور اس موقع تقریب سے خطاب میں کہاکہ کراچی میں ترقیاتی منصوبے ہم کررہے ہیں، آنکھیں کھولیں تو سب نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کررہے ہیں وہ دشمنوں کے دل پر تیر کی طرح لگ رہا ہے، آپ دیگر صوبوں کو جو دے رہے ہیں اس کا ایک چوتھائی ہمیں بھی دے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاق ہمیں جو دیتا ہے ہمارا آئینی حق ہے کوئی احسان نہیں، کراچی کیلئے پیسے نہیں دے رہے، صرف مس گائیڈ کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ کراچی کے پارکس پر قبضے کرنے والوں کی انکوائریاں بھی شروع ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک تین کلومیٹر طویل سڑک دو سال کے عرصے میں مکمل ہوئی جبکہ اس کی تعمیر پر ایک ارب 21 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button