پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 34 اموات اور ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 34 اموات اور ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 319 ہے اور 9 لاکھ 6 ہزار 387 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 767 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 497، خیبرپختونخوا 4 ہزار 329، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 310 اور آزاد کشمیر میں 586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 845، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار 306، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ 3 لاکھ 39 ہزار 268، بلوچستان 27 ہزار 295، آزاد کشمیر 20 ہزار 458 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button