پاکستانی خبریں

حق مہر میں لکھی ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ حق مہر میں لکھی ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے اور ‏اس میں کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حق مہر سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے ‏کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا ہے کہ حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز شوہر دینے کا ‏پابند ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے اپیل پر درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ ‏سنا دیا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح نامے میں حق مہر کے خانے میں ‏درج ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے البتہ اگر وقت متعین نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت ‏حق مہر کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر حق مہر ادا کیا جا سکتا ہے تاہم جوڑے کی باہمی ‏رضامندی سے تاخیر سے حق مہر ادا کیے جانے کی اجازت ہے لیکن حق مہر میں لکھی ہر چیز ‏شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے اور اس میں کسی قسم کا استثنیٰ نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button